پاکستان
06 مئی ، 2012

شریف برادران میں عقل تھی،نہ ہے اور نہ آئے گی، گورنر پنجاب

شریف برادران میں عقل تھی،نہ ہے اور نہ آئے گی، گورنر پنجاب

لاہور… گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ شریف برداران نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔ انہیں عقل تھی نہ ہے اور نہ آئے گی۔ لانگ مارچ کرنے والے اس وقت سے ڈریں جب ان پر گندے انڈوں کی بارش ہو گی۔ لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر لطیف کھوسہ نے شریف برادران کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضیا کی کوکھ سے جنم لینے والے جب جیل جاتے ہیں تو ان سے مچھر کاٹنے کی تکلیف برداشت نہیں ہوتی۔ شریف برداران کیا دھمکی دیں گے وہ تو ایک جیالے کی آواز پر لرز جاتے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو این آر او کے فیصلے کی جلدی ہے وزیراعظم کے خلاف نبرد آزما ہیں وزیروں کو جیلوں میں ڈالاجا رہا ہے مگر بھٹو ریفرنس پر فیصلہ کیوں نہیں کرتے۔ فیصلے سے بھٹوزندہ نہیں ہو سکتے مگرتاریخ درست کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :