06 مئی ، 2012
لاہور… چھٹی کے باوجود ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6ہزار میگا واٹ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 11گھنٹے اور دیگر شہروں اور دیہات میں 18گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے ۔ پیپکو ذرائع کے مطابق اکثر پاور پلانٹ تیل اورگیس کی کم فراہمی کے باعث اپنی صلاحیت سے کہیں کم پیداوار دے رہے ہیں،جس کی وجہ سے ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے،ان ذرائع نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار 9ہزارمیگا واٹ اور طلب15 ہزارمیگا واٹ ہے۔