پاکستان
06 مئی ، 2012

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کوئٹہ… بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا،لیویز نے موقع پر پہنچ کر میت ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

مزید خبریں :