06 مئی ، 2012
ڈیرہ بگٹی … ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے مٹ موندرانی میں نامعلوم افراد نے سڑک کے کنارے بارودی سرنگ نصب کر رکھی تھی موٹر سائیکل سوار گزر رہا تھا کہ پہیہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا اور موٹر سائیکل پر سوار شاہنواز اور لیرانی نامی دو افرادزخمی ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جبکہ اس واقعہ کی مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔