06 مئی ، 2012
پشاور … پاکستان پیپلز پارٹی ہری پور سے تعلق رکھنے والی خواتین نے وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے حق میں پشاور میں ریلی نکالی۔ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والی درجنوں خواتین پشاور کے علاقے ہشت نگری چوک میں اکھٹی ہوئیں۔ انہوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے حق میں نعرے درج تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو جب بھی عدالت طلب کیا گیا وہ حاضر ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہر مرتبہ عدلیہ کی جانب سے پی پی پی کو نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ نواز شریف بھی سپریم کورٹ کی آڑ میں پی پی پی پر حملے کررہے ہیں۔