06 مئی ، 2012
عارف والا … عارف والا میں پولیس نے اپنے اکلوتے بیٹے کو مبینہ طور پر کرنٹ لگا کر ہلاک کرنے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے، تاہم پولیس اس شخص سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ ڈونگہ بونگہ کی رہائشی فاطمہ بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیاکہ اس کے شوہر جاوید نے اسے سبزی لینے بازار بھیج دیا، جب وہ واپس آئی تو گھر کو تالا پڑا تھا، محلے داروں نے اسے بتایا کہ انہوں نے جاوید کو کپڑے میں کوئی چیز لپیٹ کر لے جاتے دیکھا ہے۔ فاطمہ کے مطابق وہ اپنی نند کے ہاں پہنچی تو دیکھاکہ 5سالہ بیٹا احمد حسن مردہ حالت میں پڑا ہے، اسے شبہ ہے کہ شوہر نے بیٹے کو کرنٹ لگا کر مار دیا ہے۔ پولیس تھانہ احمد پور نے جاوید کو حراست میں لے لیا ہے۔