06 مئی ، 2012
لاہور … پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر جہانگیر بدر کا کہنا ہے کہ سیاست میں صبر سے کام لینا چاہئے، وزیراعظم کیس میں تفصیلی فیصلے کا انتظار کیا جائے، ہمیں عدالتی فیصلہ قبول ہوگا۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے درمیان میثاقِ جمہوریت میں طے پایا تھا جو بھی جماعت حکومت بنائے گی، دوسرا اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گا، نواز شریف بالغ نظری کا مظاہرہ کریں۔ جہانگیر بدر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کیس میں عدالت کے تفصیلی فیصلے کا سب کو انتظار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عدلیہ کی عزت کرتے ہیں، پیپلز پارٹی نے عدلیہ پر کبھی حملہ نہیں کیا ۔