07 مئی ، 2012
برن ... طالبان قید سے فرار ہونے والے دو سوئس مغویوں نے بتایا ہے کہ انہیں میران شاہ مارکیٹ کے قریب قید کیا گیا تھا۔سوئس جوڑے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے انہیں اغوا کرنے کے بعد شمالی وزیرستان میں میران شاہ مارکیٹ کے قریب قید کیا تھا۔کئی ماہ کی قید کے دوران انہوں نے چار گارڑز کے علاوہ کسی کو نہیں دیکھا۔29 سالہ Daniela Widmer نے بتایا کہ گارڑز پاگل نظر آتے تھے ،جسے وہ اندر سے مر چکے ہوں ،وہ دھماکہ خیز بیلٹ پہنے ہوتے تھے۔32 سالہ Olivier David Ochنے بتایا ایک رات طالبان کے ٹھکانوں پر ہیلی کاپٹروں کی مدد سے شدید بمباری ہوئی اور وہ ہمیں برقعے پہنا کر دوسری جگہ لے گئے جو لالا نامی طالبان رہنما کا گھر تھا۔انہیں لالا کے گھر والوں کے ساتھ رکھا گیا جہاں گارڑز ڈیوٹی پر نہیں تھے۔ Daniela نے بتایا کہ قید کے دوران انہیں ڈرون طیاروں کی آوازیں سنائی دیتی تھی۔کھانے میں خشک روٹی اور تیل میں پکے چھ آلو اور نمک دیا کرتے تھے۔Olivier نے بتایاکہ انہیں ایک طالبان کمانڈر نے بتایا کہ ان کی رہائی کے بدلے 5 کروڈ ڈالر تاوان طلب کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی رقم تو کوئی ادا نہیں کر سکتا تھا اس لئے انہوں نے فرار ہونے کا سوچا،وہ ایک رات اندھیرے میں دو گرنیڈ چرا کر فرار ہو گئے۔بہت دور چلنے کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز کو دیکھا اور انہیں اپنی کہانی سنائی اور بلاآخر اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔