25 جون ، 2015
اسلام آباد......پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایم کیوایم پرلگنےوالےسنگین الزامات کی تحقیقات کاارادہ رکھتی ہے؟بی بی سی کی رپورٹ پر وفاقی حکومت خاموش نہیں رہ سکتی ہے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بی بی سی کی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کو سنگین قرارد یا اور کیا ایم کیوایم بی بی سی کے رپورٹر کیخلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے؟ شاہ محمود قریشی نے کہ پیپلزپارٹی نے حال ہی میں ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں آنیکی دعوت دی، کیاالزامات لگنے کے باوجود پیپلزپارٹی ایم کیوایم کو حکومت میں شامل کرنا چاہتی ہے؟