20 اکتوبر ، 2015
بیجنگ ........چین میں صنعتی پیداوار میں ترقی کی شرح میں رواں سال ستمبر میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی۔
پیر کو قومی ادارہ شماریات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال ستمبر کے دوران صنعتی پیداوار میں ترقی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی کے ساتھ 5.7 فیصد کی سطح پر آ گئی جبکہ ریٹیل سیلز میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری سے ستمبر کے دوران متعین اثاثوں میں سرمایہ کاری جو کہ بنیادی ڈھانچے پر حکومتی اخراجات کو ظاہر کرتی ہے، میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.3 فیصد اضافہ ہوا۔