20 اکتوبر ، 2015
نوابشاہ ........شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ارشد سلیم نے مختلف کالجز کے پرنسپلز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نقل کی روک تھام کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے۔
انہوںنے کہا کہ شہید بینظیربھٹویونیورسٹی شہید بینظیرآباد سےمنسلک 4 اضلاع سانگھڑ، شہید بینظیرآباد، نوشہروفیروزاوردادوکے 30 کالجز میں 8 دسمبر 2015 ءسے شروع ہونے والے ڈگری امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لئے سخت انتظامات کئے جائیں گے ۔
ارشدسلیم نے بتایاکہ امتحانی مراکز وامتحانی ہال میں 300 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیںگے۔جبکہ یہ کوشش بھی کی جائیگی کہ طلبہ اور طالبات کی امتحانات میں حاضری بائیومیٹرک سسٹم کے تحت انگوٹھے کے نشان کےذریعے لی جائے۔