دنیا
20 اکتوبر ، 2015

مسجد اقصیٰ میں عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں، امریکا

مسجد اقصیٰ میں عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں، امریکا

میڈرڈ .........امریکا نے اسرائیلی موقف کی کھلم کھلا تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں عالمی مبصرین کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی وزِیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ ہم کوئی تبدیلی نہیں چاہتےاور نہ باہر سے کسی کو لانے کے خواہشمند ہیں،اسرائیل مسجد اقصیٰ کے موجودہ ’اسٹیٹس کو‘ کی اہمیت کو سمجھتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان کیری کا کہنا تھا کہ ہم کسی تبدیلی پر غور نہیں کر رہے اور نہ ہی اسرائیل کوایسا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اس معاملے میں حالات کو جوں کا توں رکھنے کی اہمیت سمجھتا ہے۔ یہودیوں اور مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ میں عالمی مبصرین کی تعیناتی اور عالمی نگرانی مسئلے کا حل نہیں۔

مزید خبریں :