کھیل
20 اکتوبر ، 2015

کرکٹر امیت مشرا پر عورت پر حملہ کرنے کا الزام ، مقدمہ درج

کرکٹر امیت مشرا پر عورت پر حملہ کرنے کا الزام ، مقدمہ درج

بنگلور........بھارتی کرکٹر امیت مشرا کو پولیس نے مبینہ طور پر خاتون پر حملہ کرنے کی شکایت پر نوٹس جاری کر دیا ۔

انوش نگر پولیس اسٹیشن میں دائر درخواست میں خاتون نے کہا ہے کہ وہ 25ستمبر شام 7بجے امیت مشرا سے ملنے بنگلور کے ایک ہوٹل میں گئ ،جہاںمشرا مقیم تھے، جب وہ ان کے کمرے میں پہنچی تو مشرا وہاں موجود نہیں تھے ،وہ کچھ دیر بعد وہا ں آئے اور ان سے بحث کرنے لگے پھر اچانک مشرا نے خاتون پر حملہ کر دیا۔

حملے کے دو دن بعد شکایت درج کرائی گئی ۔پولیس کے مطابق حادثہ ایک ماہ پہلے ہوا تھااور پولیس واقع کی تفتیش کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور ہوٹل انتظامیہ سے بھی بات کی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ امیت مشرا کو بیان ریکارڈ کرانے کے لئے ایک ہفتے کے اندر طلب ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے امیت مشرا ستمبر کے آخری ہفتے میں جنوبی افریقا سیریز کی تیاری کیمپ کے سلسلے میں بنگلور میں تھے۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں