22 اکتوبر ، 2015
دبئی.....پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے پر2وکٹوں کے نقصان پر85رنز بنالئے۔شان مسعود 54رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، محمد حفیظ اور شان مسعود نے 51رنز کا آغاز فراہم کیا، اس موقع پر محمد حفیظ 19رنز بناکر معین علی کی گیند پر برسٹو کو کیچ دے بیٹھے۔
پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کرنےوالے شعیب ملک صرف 2رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔کھانے کے وقفے پر شان مسعود 54اور یونس خان 10رنزپر ناٹ آئوٹ تھے۔