دنیا
22 اکتوبر ، 2015

سابق مس آسٹریا پہاڑی سے گر کر ہلاک ہوگئیں

سابق مس آسٹریا پہاڑی سے گر کر ہلاک ہوگئیں

انس برگ........سابق مس آسٹریا اینا کاڈک جاگنگ کے دوران پہاڑی سے گر کر چل بسیں ۔

اطلاعات کے مطابق 26سالہ اینا معمول کے مطابق اپنے آبائی شہر انس برگ میں واقع پہاڑی مقام پر جاگنگ کر رہی تھیں کہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور کئی فٹ نیچی کھائی میں جاگریں ۔

شدید زخموں کے باعث حواس مکمل طور پر کھونے سے پہلے وہ اپنے بھائی کو کال کرنے میں کامیاب ہوگئیں جن کی نشاندہی پر اینا کو ہیلے کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا۔مگر وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسیں ۔

مزید خبریں :

تازہ ترین

سب دیکھیں