22 اکتوبر ، 2015
نئی دہلی.......کانگریس نے وی کے سنگھ کے بیان پر حکومت سے معافی کا مطالبہ کردیا۔ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اسے شرمناک قرار دیاہے۔
فرید آباد میں کچھ روز قبل دلت خاندان کے گھر کواونچی ذات کے افراد نے آگ لگادی تھی، واقعے میں دلت خاندان کے دو بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔
واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے بھارت کے سابق آرمی چیف اور موجودہ وزیر مملکت برائے امور خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے چنگاری بھڑکا تے ہوئے کہا کہ واقعہ مرکزی حکومت کی نہیں ریاستی حکومت کی ناکامی ہے،اگر کوئی کتے کو پتھر مارے تو اس کی ذمےدار حکومت نہیں۔
مودی حکومت کے وزیر امور خارجہ وی کے سنگھ نے طعنوں کے زہر سے اس دلت خاندان کو چھلنی کردیا جس کے جگر کے ٹکڑے اونچی ذات کے ہندوؤں نے دو روز پہلے زندہ جلادیے تھے۔
یہ جملےبی جے پی سرکار کے اس وزیر کی بھڑکائی ہوئی چنگاری جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، بھارتی میٖڈیا نے طوفان کھڑا کردیا۔
تو نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ریمارکس کو شرمناک قرار دیتے ہوئے وی کے سنگھ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
کانگریس بھی میدان میں آگئی اور نے بی جے پی سرکار سے کہا کہ بدزبان وزیر نے اپنی حکومت کی ذہنیت دکھائی ہے جس سے معافی منگوائی جائے۔