23 اکتوبر ، 2015
نئی دہلی........بھارتی انتہا پسند ہندو تنظیم شیو سینا کی جانب سے مسلمانوں پر ہندوستان کی سرزمین تنگ کرنے کے لئے اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی اقدامات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس حوالے سے ایک تازہ ترین صورتحال یہ سامنے آئی ہے کہ بھارتی ریاست حیدرآباد میں گھروں کے مالکان اور اپارٹمنس ایسوسی ایشن مسلمانوں کو کرائے پر گھر دینے سے انکار کر رہے ہیں۔
اس فرقہ وارانہ تعصب کا رحجان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کو مکانات اور اپارٹمنٹس یہ جواز پیش کر کے دینے سے انکار کر دیا ہے ان کے گائے کے گوشت گھروں میں لانے‘ پکانے سے ایک تو قرب و جوار کے ہندو مکینوں کے لئے مشکل پیدا ہوتی ہے ۔
دوسرےجانب اگر شیوسینا کے کارکنوں کو اس بات کا علم ہوا تو وہ ان کی ملکیت جائیداد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔