23 اکتوبر ، 2015
ہرارے........افغانستا ن نے زمبابوے کیخلاف چوتھا ون ڈے 3وکٹوں سے جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ زمبابوے نے 8وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے۔ سکندر رضا کی 86رنز کی اننگزکھیلی۔ دولت زردان 3، راشد خان 2، محمد بنی اورعامر حمزہ نے ایک، ایک وکٹ لی۔
فاتح ٹیم افغانستان نے ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر46.4 اوورز میں پورا کیا۔ محمد شہزاد80، اصغر ستانگزی32 اور نور علی زردان نے 23رنز بنائے۔ ٹنڈوائی چوسورا3، سین ولیمز نے2 اور مساکاڈزا نے ایک وکٹ لی۔ واضح رہے کہ پہلے میچ میں زمبابوے نے8وکٹوں، دوسرے ون ڈے میں افغانستان نے 58رنز اور تیسرے میچ میں زمبابوے نے 6وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی۔