پاکستان
24 مئی ، 2012

پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے،جنرل ایلن

کابل ... افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جون ایلن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں آسکے ہیں تاہم تعلقات میں بہتری آرہی ہے،افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جون ایلن کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بے اعتباری پر مبنی تعلقات میں بہتری آرہی ہے تاہم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اب تک سابقہ سطح پر بحال نہیں ہوئے۔جنرل جون ایلن کا کہنا ہے کہ افغان جنگ جیتنے کیلیے اعتماد سازی کے خدشات مول لیں گے،ان کا کہنا ہے کہ پاک امریکا حکام میں دوبارہ بات چیت ایک مثبت اشارہ ہے ۔

مزید خبریں :