دنیا
24 مئی ، 2012

سعودی عرب برطانیہ سے تین ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا

سعودی عرب برطانیہ سے تین ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا

ریاض ... سعودی عرب برطانیہ سے تین ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا۔سعودی وزارت دفاع کے ایک عہدے دار کیمطابق برطانیہ سعودی عرب کوجنگی طیارے سیمولیٹرز ،تربیتی آلات اور اضافی پرزہ جات دے گا۔اس سے پہلے سعودی عرب نے سن 2006 میں بتیس ارب نوے کروڑ ڈالرز کے معاہدے کے تحت بہتر یورو فائٹر ٹائفون طیاروں کی خریداری کا آرڈر دیا تھا۔اس معاہدے میں اسلحہ اور طویل عرصے کے لیے ان طیاروں کی سروس بھی شامل تھی۔کثیر کردار کے حامل یہ جیٹ جنگی طیارے ایک یورپی کنسورشیم نے تیار کیے تھے اور اس میں برطانیہ کی فرم بی اے ای سسٹمز کے تینتیس فی صد حصص ہیں۔ ان جنگی طیاروں کے حصول کے بعد سعودی پائیلٹوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت بڑھانے میں مدد ملے گی اور وہ جیٹ جنگی طیاروں کو مکمل مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں اڑا سکیں گے ۔

مزید خبریں :