دنیا
24 مئی ، 2012

امریکی ایٹمی آبدوز میںآ تشزدگی،4افراد زخمی

امریکی ایٹمی آبدوز میںآ تشزدگی،4افراد زخمی

نیویارک… امریکا کے پورٹسمتھ نیول شپ یارڈ میں کھڑی امریکی جوہری آبدوز میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے۔ امریکی ریاست ”مین“ پورٹس متھ کے شپ یارڈ میں جوہری آبدوز یو ایس ایس میامی میں آگ لگ گئی، حکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت جوہری ری ایکٹر بند تھا، جس سے ری ایکٹر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، تاہم آگ بجھانے کے دوران کئی فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق جہاز پر 133 افراد پر مشتمل عملہ تعینات ہے۔ جہاز کو آگ لگنے کے دوران خالی کرا لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :