پاکستان
14 نومبر ، 2015

کوئٹہ: جوائنٹ روڈ سے 4کلو وزنی بم برآمد ،ناکارہ بنادیا گیا

کوئٹہ: جوائنٹ روڈ سے 4کلو وزنی بم برآمد ،ناکارہ بنادیا گیا

کوئٹہ.....پولیس نے کوئٹہ میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، جوائنٹ روڈ سے 4 کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیاگیا۔

پولیس کے مطابق بم نامعلوم افراد کی جانب سے جوائنٹ روڈ کے قریب بروری کراس پر چیک پوسٹ کے قریب رکھا گیا تھا کہ برآمدکر لیا گیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ناکارہ بنادیا ہے۔

پولیس کے مطابق پانی کے تھرماس میں رکھا بم 4 کلو وزنی تھا، جس میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بارود اور تاریں فٹ تھیں،جو گھی کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا،مزید کاروائی کے لئے ناکارہ شدہ بم متعلقہ تھانہ پہنچادیا گیا۔

مزید خبریں :