14 نومبر ، 2015
کراچی.....پیرس حملے میں پولیس اور فوج کی بھاری نفری،کنسرٹ ہال میں یرغمال بنے افرادکو نہ بچا سکی، دہشت گردوں نے چن چن کر 118 افراد کو ہلاک کردیا ، آرمی پبلک اسکول پر ایسے ہی حملے میں فوج کے جوانوں نے تمام حملہ آور مار گرائے تھے۔
پیرس حملے میں ہلاک 116 افراد وہ تھے، جنہیں کنسرٹ ہال میں یرغمال بنایا گیا ۔حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج کی بھاری نفری نے کنسرٹ ہال کا محاصرہ کرلیا ۔
اس دوران بعض شہری، دہشت گردوں کے قبضے سے بچ نکلنےمیں کامیاب ہوگئے،لیکن ہال میں پھنسےدیگرافراد کو،اتنی بڑی فورس بھی نہ بچا سکی،دہشت گردوں نےسب کو چن چن کر ہلاک کردیا بعد میں فورسز نے تمام دہشت گرد مار دئیے۔
اسی نوعیت کا حملہ 16 دسمبر 2014 کے روز پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہوا تھا،جب دہشتگردوں نے اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور سو سے زائد معصوم اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کے جوان 15منٹ کے اندر ہی وہاں پہنچ گئے اور فوج کےجوانوں نے تمام 7دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔