14 نومبر ، 2015
لاہور.....لاہورمیں عدالت کے احاطے سے قتل اورڈکیتی کے 3 ملزمان کے فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔
پولیس کے مطابق قتل اورڈکیتی کے 3 ملزم ندیم،رفاقت اورشفیق کوکیمپ جیل سے پیشی پر کینٹ کچہری لایا گیا تھا۔
کینٹ کچہری میں پیشی کے دوران ملزموں نے پولیس اہلکاروں پر مرچیں پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کی ،تاہم پولیس اہل کاروں نے عدالت کے احاطے میں موجود افراد کی مدد سے ملزمان کی کوشش ناکام بنادی۔