پاکستان
14 نومبر ، 2015

یونس خان کا ریٹائرمنٹ کے بعد وطن واپسی پر شاندار استقبال

یونس خان کا ریٹائرمنٹ کے بعد وطن واپسی پر شاندار استقبال

کراچی......پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانےیونس خان کا ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا،انہیں پرستاروں نے کندھے پر بھی اٹھالیا۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرہونے والےپاکستانی بلے باز نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود کیا ہے،اب صرف ٹیسٹ کرکٹ میں حصہ لوں گا۔

یونس خان کا کا مزید کہناتھا کہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے 15 سال ون ڈے کرکٹ کھیلی انہیں خوشی ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ انہوں نے خود لیا ہے۔

پاکستان کیلئے 265ایک روزہ میچوں میں نمائندگی کرنیوالے یونس خان کا استقبال روایتی پشتو رقص کرکے کیا گیا ،پاکستانی جھنڈے اوڑھے یونس خان اس موقع پر بے حد خوش دکھائی دئیے،انہوں ایک منجھے ہوئے سیاسی لیڈر کی طرح شائقین کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا کر دیا۔

اس کے بعد یونس خان روانہ ہوگئے،ایئرپورٹ سے جانے والی شارع فیصل پر شائقین ان کے ساتھ ساتھ آگے بڑھتے رہے۔

مزید خبریں :