پاکستان
14 نومبر ، 2015

پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،دفتر خارجہ

پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد......دفتر خارجہ نے پیرس حملے کی مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،دکھ کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام فرانس کے ساتھ ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام پیرس میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام فرانس کے ساتھ ہیں، پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

مزید خبریں :