پاکستان
14 نومبر ، 2015

سندھ حکومت نے بدین و سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی تجویز دیدی

سندھ حکومت نے بدین و سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی تجویز دیدی

اسلام آباد......سندھ حکومت نے بدین اور سانگھڑ میں امن و امان کی کشیدہ صورت حال پروہاں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز دے دی ، حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کریں گے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ بدین اور سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر کے 5 دسمبر کےبعد کرانے کی تجویز چیف سیکرٹری سندھ نے اسلام آبادمیں چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں دی۔

سندھ حکومت کاموقف ہے کہ تینوں مرحلوں کے انتخابات مکمل ہونےکےبعد پولیس، رینجرز اور فوج کی اضافی نفری بدین اور سانگھڑ تعینات کی جاسکے گی۔

مزید خبریں :