18 نومبر ، 2015
کراچی ........نویں جماعت کے طلبہ انرولمنٹ فارم 15 دسمبر تک جمع کراسکتے ہیں۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی خصوصی ہدایت پر سال 2014-15ءکے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ سال اول (نویں جماعت) سائنس وجنرل گروپ ریگولر کے وہ امیدوار جو سالانہ امتحانات میں شریک تو ہوئے مگر اپنا انرولمنٹ فارم جمع نہیں کرا سکے تھے ان امیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ لیٹ فیس کے ساتھ اپنے انرولمنٹ فارم 15دسمبر 2015ءتک جمع کرا سکتے ہیں۔