پاکستان
24 نومبر ، 2015

متحدہ کے قائد الطاف حسین کی تصاویروالے بل بورڈز اور پینا فلیکس ہٹا دیئے گئے

متحدہ کے قائد الطاف حسین کی تصاویروالے بل بورڈز اور پینا فلیکس ہٹا دیئے گئے

کراچی .......افضل ندیم ڈوگر......کراچی میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تصاویر اور ووٹ دینے کی اپیلوں پر مشتمل بل بورڈز اور پینا فلیکس ہٹا دیئے گئے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقاریر میڈیا پر نشر کرنے اور تصاویر کی تشہیر کرنے پر اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے پابندی عائد ہے ۔ پابندی کے باوجود انتخابی تشہیری مہم میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نوٹ کی گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر بھر میں لگے ہوئے اس قسم کے غیرقانونی بل بورڈز، پینا فلیکس، بینرز اور پلے کارڈز لگائے گئے تھے جس کا سرکاری سطح پر نوٹس لیا گیا ہے ۔اب انہیں ہٹایا جارہا ہے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیوکراچی اور دیگر علاقوں میں بل بورڈز ہٹانے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :