06 دسمبر ، 2015
سکھر........انڈونیشیا کے قونصل جنرل ہادی سنتو سو نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان سے انڈونیشیا کو برآمدات نہایت کم ہیں اور پاکستان اس لحاظ سے 46 ویں نمبر پر آتا ہے ۔
پاکستان سے کھجور، چھوارا ، کپاس، امرود ، مصالہ جات اور چاول کی برآمدات میں اضافہ کی کافی گنجائش ہے جس سے باہمی تجارت کا حجم بہت زیادہ حد تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فی الوقت انڈونیشیا سے ربر ، فائبر ، پام آئل اور برقی آلات پاکستانی مارکیٹ میں موجود ہیں ۔وہ ایوان صنعت وتجارت سکھر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔