19 دسمبر ، 2015
کراچی......مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن پہلے کی طرح جاری رہے گا ،جو حالات عوام کو دکھائے جارہے ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ رینجرز کے اختیارات کا رونا روکر کچھ پارٹیوں نے سازش کے تحت یہ ایشو بنایا، اگر احتساب کا اختیار رینجرز کو دینا چاہتے ہیں تو پنجاب میں بھی دیں،رینجرز کو پنجاب میں بھی افسروں کو پکڑنے کی اجازت دی جائے، وہاں فرشتے نہیں بیٹھےہیں ۔
مولا بخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام میں مقامی حکومتوں کو مکمل اختیارات دیئے جائیں گے،اگر کسی کے ذہن میں پرویز مشرف والا زمانہ ہے تو وہ زمانہ واپس نہیں آئے گا، مشرف دور میں صوبائی حکومتوں کا وجود ہی نہیں تھا ۔