19 دسمبر ، 2015
اسلام آباد......وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے تصدیق کے بغیر تین سال کے بچے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا نوٹس لے لیا۔
وزیرداخلہ کے حکم پر تفتیشی افسر ایس ایچ او تھانہ شالیمارکو معطل کردیا گیا، جبکہ ایس پی کو بھی شوکازنوٹس جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس سے بھی وضاحت طلب کرلی کہ تصدیق کے بغیر ایک بچے کے خلاف ایف آئی آر کیوں کاٹی گئی؟
چوہدری نثار نے ہدایت کی ہے کہ مذکورہ پولیس اہلکار ادارے کی بدنامی کا باعث بنےہیں، ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔