پاکستان
19 دسمبر ، 2015

سندھ میں رینجرز کو مکمل اختیار دلائیں گے، اپوزیشن جماعتوں کافیصلہ

سندھ میں رینجرز کو مکمل اختیار دلائیں گے، اپوزیشن جماعتوں کافیصلہ

کراچی......سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ میں رینجرز کو مکمل اختیار دلائیں گے، 9جنوری سے سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

اپوزیشن جماعتوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی کرپشن کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، گرینڈ الائنس کے منشورکی تیاریاں مکمل ہیں۔

مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ ن،قومی عوامی تحریک سمیت دیگرجماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منشور 9 جنوری کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں پیرصدرالدین شاہ راشدی، ارباب غلام رحیم،ایاز لطیف پلیجو ،لیاقت جتوئی شریک ہوئے۔

مزید خبریں :