19 دسمبر ، 2015
کراچی ......کراچی میں اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کرکے دو اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان اغوا برائے تاوان کی کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔
ایس ایس پی اے وی سی سی جام ظفر اللہ خان نے نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ ناردرن بائی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
کارروائی میں قتل ، اقدام قتل ، پولیس مقابلوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری کارروائی گارڈن میں کی گئی جس میں سعادت نامی اغوا کار کو گرفتار کرلیا گیا۔
اغواکار کے قبضے سے فورسز کی جعلی وردی بھی برآمد ہوئی ہے۔ ملزم نے رواں سال دو بچوں کو اغوا کرکے تاوان بھی وصول کیا تھا۔