پاکستان
19 دسمبر ، 2015

کراچی پولیس مشتبہ افراد کو 90 دن تحویل میں رکھ سکےگی

کراچی پولیس مشتبہ افراد کو 90 دن تحویل میں رکھ سکےگی

کراچی......کراچی میں پولیس اب مشکوک افراد کو 90 دن حراست میں رکھ سکے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت حاصل اختیار استعمال کرنے کا گرین سگنل مل گیا۔

سی ٹی ڈی کے بعد اب ڈسٹرکٹ پولیس بھی مشتبہ افراد کو 90 روز تک تحویل میں رکھ سکے گی۔ پولیس کو مشکوک افراد کی 90روز تک تحویل کے لیے محکمہ داخلہ سے اجازت لینا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشکوک فرد کو سب جیل میں رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :