پاکستان
19 دسمبر ، 2015

بدانتظامی اوربدعنوانی دیمک کی طرح پھیل رہی ہے،چیف جسٹس پاکستان

بدانتظامی اوربدعنوانی دیمک کی طرح پھیل رہی ہے،چیف جسٹس پاکستان

کراچی......چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نےکہا ہے کہ بدانتظامی اور بدعنوانی معاشرے میں دیمک کی طرح پھیل رہی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ معاشی نظام میں ایسی راہیں پیدا کرے جن سے کسی کا معاشی استحصال نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان عدلیہ کو قانون سازی کے اختیارات نہیں دیتا ہے،عدلیہ پرکسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے،دباؤ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی ایجنڈا لے کر چل رہاہوتا ہے،عدلیہ آزاد ہے اوراس میں بہتری آتی جارہی ہے۔

مزید خبریں :