کاروبار
30 مئی ، 2012

ڈالر اور مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 94روپے کا ہو گیا

ڈالر اور مہنگا، اوپن مارکیٹ میں 94روپے کا ہو گیا

کراچی… مرکزی بینک کے گورنر یاسین انور نے زرمبادلہ ذخائر نصف رہ جانے کے خدشات کا اظہار کیا کیا، ان کے اس بیان نے توجیسے جلتی پر تیل کا کام کرڈالا، انٹر بینک میں ڈالر روپے کو روندتا ہوا 93 روپے 20 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ ڈیلرز کے مطا بق ڈالر کی بھڑتی ہوئی قدر کے باعث اس کی طلب میں بدستور اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کے باعث روپیہ مسلسل کمزور ہوتا جا رہا ہے اور ڈالر کی قدر میں 35 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 94 روپے کی سطح پر آگیا۔ ماہرین کے مطابق رواں سال ڈالر کی قدر میں 7 روپے کے قریب اضافہ دیکھا گیا۔ ڈالر مہنگا ہونے سے جہاں درآمدکنندگان کی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے وہاں درآمدی اشیا کے مہنگے ہونے سے عوام کو مہنگائی کا عذاب بھی بھگتنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں :