20 جنوری ، 2016
راولپنڈی....پاکستان نے منگل کوکروز میزائل ’رعد‘کا کامیاب تجربہ کیا۔ آیئے مختصراً ’رعد‘ کی خصوصیات پر ایک تفصیلی نظر ڈالیں:
’رعد ‘ تین سو پچاس کلو میٹردور تک مارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ فضاسے خشکی اور سمندر میں اپنے ہدف کو کامیانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ’رعد‘ پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔یہ میزائل جدید ترین نیوی گیشن سسٹم سے لیس ہے۔
رعد اپنے جدید نظام کی بدولت نچلی سطح پر پرواز کر کے ہد ف کو نشانہ بنانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے اسے ریڈار کے ذریعے نہیں دیکھا جا سکتا۔
اس میزائل کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اسے شکن نظام سے تباہ نہیں کیا جا سکتا۔