پاکستان
20 جنوری ، 2016

کراچی:پاکستان کسٹمز نےشراب اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی

کراچی:پاکستان کسٹمز نےشراب اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی

کراچی......ماڈل کسٹم کلیکٹوریٹ پریوینٹوحکام نے کراچی میںایک کارروائی کے دوران ساڑھے3کروڑ روپے سے زائد مالیت کی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اوربھاری تعداد میں شراب کی بوتلوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

کسٹم حکام کے مطابق ایک خفیہ اطلاع تھی کراچی کے مغربی ساحل کی جانب سے شراب کی بڑی مقدارلائی جا رہی ہے، اطلاع کے بعد کوسٹل بیلٹ کی سخت نگرانی شروع کرکے گشت بڑھادیا گیا خاص طور پر کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں واقع مبارک ولیج سے ہاکس بے تک نگرانی انتہائی سخت کر دی گئی۔

اسی دوران دو ٹرک دیکھے گئے جوچار موٹر سائیکلوں کی راہنمائی میںتیزی سے کراچی کی جانب جارہے تھے ،کسٹم اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن ڈرائیورز نے رکنے کے بجائے ٹرکوں کو تیزی سے بھگانے کی کوشش کی اس دوران ٹرک ڈرائیوروں نے کسٹم کی ایک گاڑی کو بھی ٹکر مارنے کی کوشش کی۔اس دوران کسٹم اہلکاروں نے ٹرک ڈرائیور کو روکنے کےلئے ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے بعد موٹر سائیکل سوار تاریکی اور گرد غبار کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے فرار ہو گئے۔

قبضے میں لئے جانے والےدونوں ٹرکس کو ڈرگ انفورسمنٹ سیل ہیڈ کوارٹر لایا گیا جہاں ٹرکوں سے8413شراب کی بوتلیں بر آمد کر لی گئیں ۔ کسٹم حکام کے مطابق غیر ملکی شراب دو ٹرکوں میں بھرکر دبئی سے براستہ بلاچستان کراچی اسمگل کی جا رہی تھی۔بر آمد کی جانے والی شراب کی بوتلوں کی قیمت کا تخمینہ 34215000لگایا گیا ہے،ایم سی سی پریوینٹو کی جانب سے10دنوں کے دوران یہ دوسری کامیاب کارروائی ہے۔

مزید خبریں :