دنیا
03 جون ، 2012

جوہری ہتھیاروں کاحصول، عالمی برادری کاخدشہ جھوٹ ہے، خامنہ ای

جوہری ہتھیاروں کاحصول، عالمی برادری کاخدشہ جھوٹ ہے، خامنہ ای

تہران…ایرانی رہنما آیت اللہ خامنائی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو ایران پر کسی بھی حملے کی صورت میں سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایرانی رہنما نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کا ایران پر جوہری ہتھیار کے حصول کا خدشہ جھوٹ پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اور امریکا اپنے مسائل اور مشکات چھپانے کے لیے ایرانی جوہری پروگرام کا ڈھونگ رچارہے ہیں۔انہوں نے اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اگر ایران پر اسرائیل نے حملہ کرنے کی جرات کی تو اسے منہ توڑ جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید خبریں :