03 جون ، 2012
پیرس…پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے پارٹنر یولیئن روزے فرنچ اوپن مینز ڈبلز کے تیسرے راونڈ کے میچ کیلئے آج ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔رولین گیروس میں جاری فرنچ اوپن میں پاکستان کے اعصام الحق اور نیدرلینڈز کے یولیئن روزے پر مشتمل دسویں سیڈ جوڑی فلپائن کے ٹریٹ کونارڈ ہوایے اور برطانیہ کے ڈومینک اینگلوٹ سے مقابلہ کرے گی ۔ کامیابی کی صورت میں پاک ڈچ جوڑی ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلے گی۔