26 مئی ، 2016
ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی سیون کا دو روزہ سربراہ اجلاس آج سے جاپان میں شروع ہو رہا ہے ۔ امریکی صدر باراک اوباما اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت رکن ممالک کے سربراہ جاپان پہنچ گئے ہیں ۔
عالمی معیشت میں مرکزی کردار ادا کرنے والے جی سیون گروپ کا دو روزہ سالانہ اجلاس جاپان کے سیاحتی مقام آئس شیما میں شروع ہو رہا ہے ۔
امریکی صدر باراک اوباما ، برطانوی وزیراعظم ڈیو ڈ کیمرون ، فرانس کے صدر فرانسوا ولاند اور جرمن چانسلر اینجلا مرکل سمیت رکن ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں ۔
اجلاس سے قبل ان رہنمائوں نے دو ہزار سال قدیم مذہبی یادگار کا بھی دورہ کیا ۔
اجلاس کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ میڈیا کو بھی اجلاس کے وینیو تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔
اجلاس میں عالمی معیشت میں سست روی ، دہشت گردی اور پناہ گزینوں کے بحران جیسے موضوعات پر بات چیت ہوگی ۔