13 جون ، 2012
کراچی…بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ گراوٹ کے باعث 16 جون سے مقامی سطح پر پیٹرول 9 اور ڈیزل 5 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے ساتھ ہی سی این جی کی قیمت میں بھی کمی متوقع ہے۔اسلام آباد میں وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ سی این جی اور پیٹرول کی قیمت میں فرق مزید کم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سی این جی اور پیٹرول کی قیمت کا فرق 55 فی صد سے بڑھا کر 60 فی صد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فی صد تک کمی ہوسکتی ہے۔ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 5 روپے تک کم ہوسکتا ہے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر تک کم ہونے کا امکان ہے۔ 16 جون کو پیٹرول کے ساتھ سی این جی بھی سستی ہونے کا امکان ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے لیے اوگرا کی سمری 15 جون کو ملے گی جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔