پاکستان
14 جون ، 2012

اعتزاز احسن کی ملک ریاض کا وکیل بننے سے معذرت

اعتزاز احسن کی ملک ریاض کا وکیل بننے سے معذرت

اسلام آباد… سینیئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں آرہا ہے۔ بیرسٹر اعتزاز احسن سے آج سپریم کورٹ عمارت میں کچھ صحافیوں نے غیررسمی گفت گو کی۔ اس دوران ڈاکٹرارسلان افتخار کیس کے تناظر میں چیف جسٹس کے خلاف صدر کی طرف سے ریفرنس بھیجے جانے کے امکان پر اعتزاز احسن نے کہاکہ ایسا کچھ نہیں ہورہا ، انہوں نے بتایاکہ ملک ریاض حسین کا وکیل بننے کیلئے ان سے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انہوں نے ملک ریاض کا وکیل بننے سے معذرت کرلی ہے۔

مزید خبریں :