پاکستان
14 جون ، 2012

لاہور ہائیکورٹ بار کی چیف جسٹس کے حق میں ریلی

لاہور ہائیکورٹ بار کی چیف جسٹس کے حق میں ریلی

لاہور… ارسلان افتخار کے معاملے پر لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ بار کا جنرل ہاوٴس اجلاس بدنظمی کا شکار رہا۔ وکلاء نے عدلیہ اور چیف جسٹس کے حق میں زبردست نعرے بازی کی اور اصرار کیا کہ عدلیہ کے حق میں ریلی نکالی جائے جس پر بار کے عہدیداروں کو ریلی نکالنا پڑی۔ لاہور ہائی کورٹ بار نے ڈاکٹرارسلان کیس میں ہنگامی جنرل ہاوٴس اجلاس طلب کر رکھاتھا،اجلاس سے پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ کا کیانی ہال وکلاء سے کھچاکھچ بھر گیا،اور وکلاء کرسیوں اور میزوں پرچڑھ کرعدلیہ اور چیف جسٹس کے حق میں نعرے بازی کرنے لگے،انہوں نے اصرار کیاکہ عدلیہ کی حمایت میں ریلی نکالی جائے،صدرلاہورہائیکورٹ بار شہرام سرور پہلیتو وکلاء کوخاموش کرانے کی کوشش کرتے رہے،بعدمیں وہ ریلی نکالنے پرراضی ہو گئے،جس پروکلاء نے جی پی او چوک تک ریلی نکالی ،ریلی میں خواتین اورنوجوان وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی،وکلاء نے اس موقع پر چیف تیرے جاں نثار بے شمار بے شمار کے نعرے لگائے، ریلی کی وجہ سے جی پی او چوک میں ٹریفک جام ہو گئی،کچھ دیر بعد وکلاء پْرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

مزید خبریں :