14 جون ، 2012
لاہور… ملک میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ وزرات پانی وبجلی کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا یومیہ شارٹ فال 6409 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔وزرات پانی وبجلی کی طرف سے بجلی کی طلب اور رسد کے حوالے سے جاری کئے جانے والے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت بجلی کی طلب 17 ہزار 940 اور فراہمی 11 ہزار 531 میگاواٹ ہے جس کی وجہ سے یومیہ شارٹ فال 6409 میگاواٹ ہو گیا ہے، وزرات کے مطابق اس وقت ہائیڈل سے 4551، سرکاری تھرمل سے 1290 اور آئی پی پیز سے 5690 میگاواٹ پیداوار ہو رہی ہے،جبکہ قومی گرڈ سے کراچی کو 670 میگاواٹ فراہم کئے جا رہے ہیں۔