14 جون ، 2012
حیدر آباد … ایک ارب 31 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر حیسکو نے واسا کے کنکشن منقطع کردیئے،جس کے باعث حیدرآباد ضلع میں پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ حیسکو ترجمان کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی پر ایک ارب 31 کروڑ روپے کے واجبات ہیں،جس کی عدم ادائیگی کی بنیاد پر کنکشن منقطع کئے گئے ہیں۔ واجبات کی ادائیگی تک کنکشن بحال نہیں کئے جائیں گے۔ کنکشن منقطع ہونے سے پورے حیدرآباد ضلع میں پانی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ایم ڈی واسا سلیم الدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے سے میٹنگ ہوئی تھی،یقین دہانی کے باوجود رقم کی ادائیگی نہ ہوسکی جو انتہائی افسوسناک ہے۔حکومت سندھ اگر ادائیگی نہیں کر سکتی تو ادارے کو بند کردیا جائے۔ ایک دن پانی معطل رہنے سے شہر میں 10 روز تک پانی کا بحران رہتا ہے۔