14 جون ، 2012
میانوالی … وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ علی بابا اور 40 چوروں نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، عوام نوازشریف کو ووٹ دیں وہ ملک میں لوڈشیڈنگ ختم کردینگے۔ وہ میانوالی میں ماڈل ولیج اور تھیلی سیمیا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر خطا ب کررہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا پنجاب حکومت عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کررہی ہے، ملک بچانے کیلئے علی بابا اور 40 چوروں کو دھکا دینے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ 2010ء میں میانوالی کو سیلاب سے بچایا تھا، اب سونامی سے بچائیں گے ۔