پاکستان
14 جون ، 2012

کراچی کے امن کیلئے اصل مافیا کو بے نقاب کرنا ہوگا، شاہی سید

کراچی کے امن کیلئے اصل مافیا کو بے نقاب کرنا ہوگا، شاہی سید

کراچی … عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی کے امن کیلئے اصل اور بنیادی مافیا کو مکمل طور پر بے نقاب کرنا ہوگا، ایک مخصوص مائنڈ سیٹ ہر حال میں شہر کو میدان جنگ بنائے رکھنا چاہتا ہے، کون کہاں، کیوں اور کس نے مارا سب کو معلو م ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق سینیٹرشاہی سید نے کہا کہ ضرورت صرف مصلحتوں کو بالائے طاق رکھنے کی ہے، شہر میں جاری مسلسل ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی میں جنگل سے بد تر قانون ہے، ملک کے اقتصادی حب کو ٹارگٹ کلنگ مافیا اور بھتہ مافیا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی پاکستان اپنی تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے، احتجاج سب کا جمہوری حق ہے مگرجب تک کراچی میں بھتے کے بانیوں کو مکمل طور پر بے نقاب نہیں کیا جاتا، احتجاج قطعی طور پر سودمند ثابت نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :