پاکستان
14 جون ، 2012

نیو کلیئر ٹیکنالوجی پر کسی کی اجارہ داری قبول نہیں، سید منور حسن

نیو کلیئر ٹیکنالوجی پر کسی کی اجارہ داری قبول نہیں، سید منور حسن

لاہور … امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ امریکا اسلام دشمن سرگرمیاں ترک کر دے ، توانائی کا حصول ہر ملک کا حق ہے ، نیو کلیئر ٹیکنالوجی پر کسی کی اجارہ داری قبول نہیں۔ انہوں نے یہ بات منصورہ لاہور میں آیت اللہ محمد علی تسخیری کی قیادت میں ان سے ملنے والے ایرانی وفد سے گفتگو میں کیا۔ سید منور حسن نے کہاکہ امت مسلمہ کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادی جن مذموم سازشوں میں مصروف ہیں، عالم اسلام کو سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ آیت اللہ تسخیری نے کہاکہ اگر ایران سے کوئی 20 ملین ڈالر کا تیل خریدتاہے تو اسے بھی امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔

مزید خبریں :